اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی
جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں نئی حکومت کے حلف برداری کی
تقریب ہوگی اور بی جے پی کے نو منتخب ارکان اسمبلی آج اپنے لیڈر کو منتخب
کریں گے ۔پارٹی کے دو مرکزی مبصرین مرکزی وزیر
نریندر سنگھ تومر اور بھارتی جنتا
یوامورچہ کے صدر سروج پانڈے نے کل پارٹی ممبران اسمبلی کے ساتھ ایک میٹنگ
کی۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ مرکزی مبصرین، پارٹی کے اتراکھنڈ امور کے انچارج
شیام جاجو اور ریاستی صدر اجے بھٹ کی موجودگی میں پارٹی کے نو منتخب 57
ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔